دھونی نےٹیسٹ کپتان اورکوچ انل کمبلےکی جم کرتعریف کی
نئی دہلی، 19اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ان کے جانشین وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹس میں اچھا کپتان ثابت ہوں گے۔دھونی نے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی ہمیشہ بہتر بننے کی کوشش کرتا ہے اور اس سے وہ خاص بن جاتا ہے۔تمل ناڈو ٹی 20پریمیئر لیگ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق دھونی نے کہاکہ اہم یہ ہے کہ آپ اپنے کھیل میں کس طرح بہتر کر سکتے ہیں اور اس لحاظ سے وراٹ کا گزشتہ کئی سالوں میں کوئی جواب نہیں ہے۔انہوں نے جو پہلا میچ ہندوستان کی طرف سے کھیلا تب سے لے کر اب تک وہ ایسا کھلاڑی ہے جو ہمیشہ بہتر کرنا چاہتا ہے اور جو ہمیشہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکرنا چاہتا ہے اور صرف شراکت بھی تھوڑی نہیں بلکہ وہ ہمیشہ مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے میرا خیال ہے کہ وہ ہمیشہ خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے چاہے وہ فٹنس ہو، کھیل کی سمجھ ہو یا اپنی حکمت عملی کو انجام دینا ہو،میرا خیال ہے کہ اس سے وہ خاص بن جاتا ہے۔دھونی نے کہا کہ اس کے بعد بات آتی ہے کہ آپ اپنی ٹیم کی قیادت کس طرح کرتے ہو تو اسے آرسی بی(رائل چیلنجرز بنگلور)کی قیادت کرنے کا تجربہ ہے اور وہ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ٹیسٹ کپتان ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اس نے خود کو اچھی طرح سے تیار کیا ہے۔اس نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور ٹیموں کی کپتانی کے تناظر میں اس کا مستقبل روشن ہے۔
انل کمبلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں انیل بھائی کے ساتھ کھیلاہوں،میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور وہ خاص شخص ہے،وہ ان کچھ کھلاڑیوں میں سے ہیں جو کیسے بھی حالات ہوں چاہے وہ سپن گیند بازوں دوستانہ ہو یا نہیں یا پھر بیرون ملک کھیل رہے ہو یا نہیں وہ بولنگ کے معاملے میں ہمیشہ جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے،وہ بہت سخت محنت کرنے والے شخص ہیں۔دھونی نے کہا کہ چاہے ایمانداری ہو یا سخت محنت یا اپنے ساتھیوں کے تئیں محبت ہر چیز میں ان کا ثانی نہیں۔ان کا رویہ مکمل طور پر مختلف ہے،اس لئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا بہت اچھا ہو گا،ہماری ٹیم ٹیسٹ میں پہلے ہی نمبر ایک بن چکی ہے اور جو کہ ہمارے لئے اچھا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے لیے وقت خاص ہوگا۔ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد دھونی کے پاس بہت زیادہ وقت ہے اور وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فٹنس پر کام کرکے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا سوال ہے تو میرا مقصد وزن تھوڑا کم کرنا ہے،میں نے فی الحال دو کلو وزن کم کیا۔